سندھ حکومت نے کراچی میں ڈرائیو ان سینیما بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا
کراچی(بولونیوز) سندھ حکومت نے شہریوں کی تفریح اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کراچی میں ڈرائیو ان سینیما دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ثقافت و سیاحت و نوادرات کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف اقدامات طے کیے گئے ہیں، جن میں شامل ہیں:
کراچی سے سکھر تک ٹرین سفاری کا تیسرا مرحلہ شروع کرنا۔
حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد میں آرٹس کونسلز کو فعال کرنا۔
خیرپور میں وفا ناتھن شاہی لائبریری، مورو میں کلچر سینٹر اینڈ لائبریری، اور کشمور میں پبلک لائبریری جلد عوام کے لیے کھولنا۔
گورکھ ہل اسٹیشن پر گورکھ فیسٹیول منعقد کروانے کا فیصلہ۔
کینجھر جھیل پر فیری سروس اور واٹر اسپورٹس سروسز شروع کرنا۔
ترجمان کے مطابق یہ اقدامات صوبائی حکومت کی ثقافتی ترقی اور شہری تفریح کے فروغ کی پالیسی کے تحت کیے جا رہے ہیں، تاکہ عوام کو معیاری تفریح اور ثقافتی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔


