ڈیوٹی سے غیرحاضری پر 17 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی
کراچی(بولونیوز)ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور ڈیوٹی سے غیرحاضری کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ڈیوٹی میں غفلت، بدنظمی اور غیرحاضری ثابت ہونے پر 17 پولیس افسران و ملازمان کو بطور سزا ایک (01) دن کے لیے کوارٹر گارڈ کیا گیا ہے۔ کارروائی کا مقصد فورس میں نظم و ضبط کو یقینی بنانا اور فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے واضح کیا ہے کہ ڈیوٹی میں لاپرواہی، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ پولیس فورس میں پیشہ ورانہ معیار اور ذمہ داری کے تقاضے برقرار رہیں۔


