ڈبل پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف نئے ضابطے نافذ

کراچی(بولونیوز)ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے ڈبل پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف نئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ اب غیر قانونی طور پر ڈبل یا ٹرپل پارکنگ پر کھڑی موٹر سائیکل کے پہیے پر زنجیر لگائی جائے گی اور ای-چالان کے بعد اسے ہٹایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹس میں رکشوں کے داخلے پر پابندی ہوگی اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والے رکشے اور ریڑھی کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ یہ اقدامات شہریوں کے لیے ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے، سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنے اور شہریوں کی روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یہ ضابطے شہر بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور ٹریفک پولیس کے اہلکاران کی جانب سے مسلسل نگرانی جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *