سوشل میڈیا پر جنگی ویڈیوز شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
دبئی(بولونیوز)متحدہ عرب امارات کے پراسیکیوشن حکام نے خبردار کیا ہے کہ جنگی یا غیر تصدیق شدہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
حکام کے مطابق غیر مصدقہ یا جھوٹی معلومات شیئر کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر انہیں ملک سے ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
پراسیکیوشن حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری شدہ معلومات پر اعتماد کریں اور غیر مصدقہ ویڈیوز یا خبریں سوشل میڈیا پر پھیلانے سے مکمل گریز کریں، تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی یا امن و امان کی صورتحال خراب نہ ہو۔
اس اقدام کا مقصد ملک میں افواہوں، دھوکہ دہی اور ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے بچاؤ یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔


