خطے کی کشیدہ صورتِ حال: پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی مزید 155 پروازیں منسوخ

اسلام آباد(بولونیوز)خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق صرف آج کے روز 155 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جن کا تعلق مختلف ایئرلائنز اور متعدد پاکستانی ہوائی اڈوں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں

کراچی کی 38

لاہور کی 32

اسلام آباد کی 36

پشاور کی 16

سیالکوٹ کی 13

فیصل آباد کی 8

ملتان کی 10

کوئٹہ کی 2 پروازیں شامل ہیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق گزشتہ چار دنوں کے دوران پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی بندش، علاقائی جنگی صورتحال، اور سکیورٹی الرٹس کے باعث ایئرلائنز پروازیں معطل کرنے پر مجبور ہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور حالات معمول پر آتے ہی پروازوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ایئرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی پروازوں کی تصدیق کریں اور ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ یا ریفنڈ کے لیے متعلقہ ایئرلائنز کے کال سینٹرز سے رابطہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *