بھارت کی ایران سے تعلقات میں سرد مہری، اسرائیل کے ساتھ سفارتی خودمختاری متاثر
بھارت(بولونیوز)انڈیا نے ایران جیسے دیرینہ اتحادی کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کے حق میں اپنی سفارتی خودمختاری پر سمجھوتہ کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی پالیسی اسرائیل نواز مفادات کی تابع داری پر مبنی نظر آتی ہے اور اس اقدام سے دوطرفہ تعلقات کو سیاسی نمائش کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کے اس رویے سے خطے میں اس کی عالمی ساکھ اور سفارتی آزاد حیثیت متاثر ہو سکتی ہے۔ ایران کے ساتھ تاریخی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات کے باوجود بھارت نے اسرائیل کے مفادات کو ترجیح دی، جس سے تہران اور نئی دہلی کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
سفارتی حلقوں میں یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارت کی اس پالیسی سے مستقبل میں خطے میں توازن کی صورت حال اور بین الاقوامی تعلقات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔


