اگلا نمبر کیوبا کا ہے: امریکی سینیٹر لنزے گراہم
امریکا(بولونیوز)ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد امریکا کا اگلا ہدف کیوبا ہو سکتا ہے۔
لنزے گراہم نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف کارروائیوں کے بعد اب کیوبا کو اگلے مرحلے میں دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیوبا میں قائم کمیونسٹ آمریت کے دن گنے جا چکے ہیں اور جلد اس کا خاتمہ ہو جائے گا۔
لنزے گراہم نے مزید کہا کہ ماضی میں سب کی نظریں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر تھیں، لیکن صدر ٹرمپ نے صورتحال کو مختلف انداز میں ہینڈل کیا اور سخت مؤقف اختیار کیا۔
سینیٹر کے اس بیان کے بعد عالمی سطح پر خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ امریکا کی جانب سے جارحانہ پالیسیوں کے تسلسل سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، جبکہ لاطینی امریکا میں سیاسی بےچینی میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


