امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج، ہنگامہ آرائی پر پولیس نے 3 مقدمات درج کر لیے

کراچی(بولونیوز)امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی اور تشدد کے بعد پولیس نے 3 مقدمات درج کر لیے ہیں۔ مقدمات میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔

ڈاکس تھانے میں پولیس انسپکٹر نند لال کی مدعیت میں یہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمات کی تفصیلات:

کچھ افراد نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کی کوشش کی۔

ہجوم میں شامل چند عناصر نے فائرنگ بھی کی۔

شرپسند افراد نے ٹریفک پولیس چوکی کو آگ لگائی۔

احتجاج کے دوران ملزمان نے بکتر بند گاڑی کو بھی جلا ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں شامل ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور ہنگامہ آرائی میں ملوث ہر فرد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے احتجاجی مظاہروں میں شرکت نہ کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مزید نقصان اور ہلاکتیں روکی جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *