افغان طالبان کے شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں زمینی حملے ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک

بلوچستان(بولونیوز)خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی جانب سے کی گئی زمینی حملوں کو سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے پسپا کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن کے علاقوں میں طالبان نے کل 16 مقامات پر حملے کیے، تاہم فورسز نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں افغان طالبان کے 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کا ایک جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں بھی افغان طالبان نے ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش کی، جس کا فوری جواب دیتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اور طالبان کے 40 کارندے ہلاک کر دیے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز مکمل الرٹ پر ہیں اور سرحدی علاقوں میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر محفوظ علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ کارروائیاں ملک میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کی عکاس ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *