رمضان میں سموسے، پکوڑے اور دیگر اشیائے خورونوش کی مقررہ قیمتیں جاری
کراچی(بولونیوز)کمشنر سید حسن نقوی نے ماہ رمضان کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر خوراک دستیاب ہو سکے۔
اعلامیے کے مطابق، کراچی میں رمضان کے دوران:
آلو اور قیمے کا سموسہ: 40 روپے فی عدد
پکوڑے: 1 کلو 640 روپے
چپاتی: 100 گرام 14 روپے
تندوری نان: 180 گرام 27 روپے
گوشت کی قیمتیں بھی مقرر کی گئی ہیں:
بچھیا کا ہڈی والا گوشت: فی کلو 1300 روپے
بچھیا کا بغیر ہڈی والا گوشت: فی کلو 1600 روپے
کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ ڈی سیز کراچی 13 مارکیٹوں کو ماڈل بازار کے طور پر فعال کریں تاکہ سرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔


