مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(بولونیوز)مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 5,300 روپے کے اضافے کے بعد 5,24,762 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4,544 روپے بڑھ کر 4,49,898 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 53 ڈالر مہنگا ہو کر 5,020 ڈالرز پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 346 روپے بڑھ کر 8,615 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 296 روپے کے اضافے سے 7,385 روپے ہو گئی۔

عالمی سطح پر بھی چاندی مہنگی ہوئی ہے اور فی اونس چاندی کی قیمت 81.40 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست مرتب ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *