عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز، پاکستان کے میزائل ’فتح 2‘ سمیت دیگر دفاعی سازوسامان پیش

ریاض(بولونیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں دنیا کے 80 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت متعدد ادارے نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔

نمائش میں پاکستان کے میزائل ’فتح 2‘ سمیت دیگر جدید دفاعی سازوسامان پیش کیے جا رہے ہیں، جو بھارت کے خلاف دفاعی محاذ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار رکھتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف سعودی حکومت کی دعوت پر نمائش میں شریک ہوئے، جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی نمائش میں موجود تھے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہو گئے ہیں۔

پاکستان کی شرکت سے نہ صرف ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موقع ملا ہے بلکہ دفاعی صنعت میں ملکی اداروں کی شراکت بھی نمایاں ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *