کرپٹو مارکیٹ کریش: ایک دن میں 130 ارب ڈالر سے زائد کی گراوٹ،سرمایہ کاروں میں شدید خوف
اسلام آباد(بولونیوز)آج 5 فروری 2026 کو عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں مجموعی مارکیٹ ویلیو میں 130 ارب ڈالر سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اچانک آنے والی اس گراوٹ نے سرمایہ کاروں میں بے چینی اور خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔
مارکیٹ کے سرکردہ ڈیجیٹل اثاثے بٹ کوائن کی قیمت 71 ہزار ڈالر سے بھی نیچے گر گئی، جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 7.5 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ بٹ کوائن کی اس گراوٹ کے ساتھ ہی دیگر بڑی کرپٹو کرنسیاں بھی دباؤ کا شکار رہیں۔
مارکیٹ میں اچانک مندی کے باعث 775 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی ٹریڈنگ پوزیشنز لیکویڈیٹ ہو گئیں، جس سے فروخت کا دباؤ مزید بڑھ گیا۔ ایتھریم اور سولانا جیسی بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی 7 سے 9 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔


