محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے، اور 18 فروری کی شام چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ چاند کی پیدائش 17 فروری 2026 کو شام 5 بجکر 1 منٹ پر متوقع ہے۔
کراچی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 18 فروری کو چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی، شہر میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بجکر 25 منٹ اور چاند غروب ہونے کا وقت 7 بجکر 24 منٹ مقرر ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چاند دیکھنے کے حوالے سے تازہ ترین سرکاری اعلانات پر نظر رکھیں۔


