سونے کی قیمت میں یک دم بڑا اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی
کراچی(بولونیوز)عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں یکمشت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فی تولہ سونا آج 14 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 689 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی قیمت میں فی تولہ 24 ہزار روپے کے تاریخی اضافے کے بعد یہ 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے تک جا پہنچی تھی۔اسی دوران چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 109 روپے بڑھ کر 9 ہزار 255 روپے ہوگئی۔


