ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر 180 افراد 30 دن کے لیے نظر بند

کراچی(بولونیوز)ممکنہ احتجاج اور اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایم پی او کے تحت 180 افراد کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے، جن میں سے سب سے زیادہ 51 افراد کو ایسٹ زون سے حراست میں لیا گیا۔

صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم پُرامن سیاسی لوگ ہیں اور آئینی و جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *