سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیز معطل کر دیں

ریاض(بولونیوز)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ناقص کارکردگی اور خدمات کے معیار پر پورا نہ اترنے پر 1,800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیز کے معاہدے معطل کر دیے ہیں۔ یہ ایجنسیاں عمرہ شعبے میں کام کرنے والی تقریباً 5,800 ایجنسیوں کا نمایاں حصہ ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ باقاعدہ جائزے (Periodic Evaluation) کے بعد کیا گیا، جس میں متعدد ایجنسیوں کی کارکردگی میں سنگین خامیاں سامنے آئیں۔ متاثرہ ایجنسیوں کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کر سکیں۔

وزارت کے ترجمان غسان النعیمی نے بتایا کہ معطلی کا اطلاق فی الحال صرف نئے عمرہ ویزوں کے اجرا پر ہوگا، جبکہ پہلے سے جاری ویزے یا بکنگز متاثر نہیں ہوں گی اور زائرین کی سہولیات بلا تعطل جاری رہیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو ایجنسیاں مقررہ مدت میں معیار پر پورا اتریں گی، ان کے معاہدے دوبارہ بحال کر دیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *