خاتون کا قتل، شوہر اور دیور نے طبعی موت ظاہر کرکے تدفین کر دی

سرگودھا(بولونیوز)سرگودھا کے گاؤں تنکی والا میں ایک خاتون کو اس کے شوہر اور دیور نے قتل کر دیا، جس کے بعد ملزمان نے طبعی موت ظاہر کر کے میت کی تدفین بھی کر دی۔

پولیس کے مطابق میت کو غسل دینے والی خاتون نے گلے پر تشدد کے نشانات دیکھے اور اہلِ محلہ کو اطلاع دی۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شوہر اور دیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کی منظوری کے بعد میڈیکل بورڈ لاش کا پوسٹ مارٹم کرے گا، اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *