وزیراعظم شہباز شریف کا صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا اعلان
اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخ کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ فی یونٹ بجلی کے نرخ 10 روپے کم کیے جائیں، تاہم موجودہ مالی و اقتصادی حالات کے باعث اس پر عمل درآمد ابھی ممکن نہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ صنعتوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور کاروباری لاگت کم ہو، لیکن موجودہ بجٹ اور توانائی کے حالات محدودیت کا سبب ہیں۔
شہباز شریف نے صنعتی شعبے کے لیے سہولتیں بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومت کی پالیسیوں کی وضاحت بھی کی اور کہا کہ جلد حالات کے بہتر ہونے پر مزید ریلیف ممکن ہوگا۔


