صوبائی محتسب پنجاب کی عوام دوست پہل، پاکپتن میں شکایات کی براہِ راست سنوائی

پاکپتن(بولونیوز)عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے صوبائی محتسب پنجاب ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔ صوبائی محتسب پنجاب کی ٹیم 29 جنوری 2026 بروز جمعرات بوقت 11 بجے دن میونسپل کمیٹی پاکپتن میں پہنچے گی اور براہِ راست عوامی شکایات سنے گی۔

اس ٹیم کی سربراہی پرسنل سٹاف آفیسر صوبائی محتسب پنجاب میاں محمد محسن کریں گے۔ عوام کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ صوبائی سرکاری محکموں کے خلاف اپنی شکایات، رکا ہوا کام یا کسی بھی مسئلے کے بارے میں براہِ راست درخواست دے سکیں۔

خاص طور پر ایسے معذور افراد جن کا ہمت کارڈ سوشل ویلفیئر سے نہیں بن رہا، یا وہ سیوریج، گلی نالی، محکمہ مال، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ انہار یا محکمہ پولیس کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، وہ اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ میونسپل کمیٹی پاکپتن میں تشریف لائیں۔ ان کی شکایات کا فوری اندراج کر کے ازالہ ممکن بنایا جائے گا۔

عوام اپنی شکایات ہیلپ لائن 1050 پر کال کے ذریعے بھی درج کرا سکتے ہیں۔ صوبائی محتسب پنجاب کی یہ پہل شہریوں کے حقوق کی بحالی اور محکموں کی شفاف کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *