شاہ فیصل کالونی برج پر اسکول وین میں آگ، بچے محفوظ
کراچی(بولونیوز)شاہ فیصل کالونی برج پر اسکول وین میں اچانک آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آتشزدگی کے وقت وین میں بچے سوار تھے، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر تمام بچوں کو محفوظ نکال لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچوں کے اسکول بیگ جل گئے، لیکن خوش قسمتی سے کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچا۔ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


