جناح اسپتال کراچی میں لاکھوں کی ادویات چوری پکڑی گئی، ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جے پی ایم سی میں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری پکڑی گئی، ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کراچی میں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری کا واقعہ پیش آیا، ایمرجنسی اسٹاف کا ایک فرد ادویات وین میں بھر کر چوری کرکے لے جارہا تھا۔

سیکیورٹی گارڈز نے مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی پر ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اسپتال چوکی منتقل کردیا جس کے بعد اسپتال انتظامیہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ جناح اسپتال میں ادویات چوری کا یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا جبکہ اس بار برآمد ہونے والی ادویات کی مالیت تقریباً 15 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *