گلستانِ جوہر، کلینک میں آگ لگنے سے ڈاکٹر جھلس کر جاں بحق
کراچی(بولونیوز) گلستانِ جوہر کے علاقے میں واقع ایک کلینک میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر کی شناخت 51 سالہ ڈاکٹر عثمان صدیقی کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عثمان صدیقی کلینک ہی میں رہائش پذیر تھے اور آگ لگنے کے وقت وہ اندر موجود تھے۔ آتشزدگی کے باعث وہ شدید جھلس گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
فائر بریگیڈ کے مطابق جاں بحق ڈاکٹر کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی ممکنہ وجہ سگریٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


