سعید آباد بارہ نمبر، تھانیدار کی مبینہ پشت پناہی سے جوئے کا مضبوط نیٹ ورک قائم، عوام شدید پریشان

کراچی(بولونیوز)سعید آباد بارہ نمبر، فضل ہوٹل نور بادشاہ ٹھلے کے سامنے سڑک پر مبینہ طور پر منظم جوئے کا ایک مضبوط نظام قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جسے بدنام زمانہ خوشحال آزان اور اصغر کی سرپرستی حاصل بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس غیر قانونی سرگرمی کو متعلقہ تھانیدار کی مبینہ پشت پناہی بھی حاصل ہے۔

اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جوئے کے نیٹ ورک سے روزانہ لاکھوں روپے کی رقم داؤ پر لگائی جاتی ہے، جبکہ تھانیدار کی مبینہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر وصولی کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔ بیٹر فرحان عرف کاکا اور عاطف کو اس جوئے کے نظام کا سرپرست بتایا جا رہا ہے، جبکہ فرحان عرف کالا بھی اس نیٹ ورک میں بااثر کردار ادا کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کی پراسرار خاموشی، سی ایم کے ڈرائیور کی مبینہ پرچی اور پراپرٹی ڈیلر تھانیدار کے کردار نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ سعید آباد کی حدود میں یہ پہلا موقع بتایا جا رہا ہے کہ اس سطح کا منظم جوئے کا یونٹ قائم ہوا ہو۔

مقامی عوام کا کہنا ہے کہ جوئے کے اس اڈے کی وجہ سے علاقے میں غیر مقامی افراد کی آمد و رفت بڑھ گئی ہے، جس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار سے منسلک کردار نثار کیپٹن کے کارندوں کی موجودگی اور مبینہ فنڈنگ نے عوام میں خوف پیدا کر دیا ہے۔

شہریوں نے کہا ہے کہ فضل ہوٹل نور بادشاہ ٹھلے کے سامنے سڑک پر کھلے عام جوئے کا انعقاد محکمہ پولیس کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

عوامی حلقوں نے ڈی جی رینجرز سندھ، مقامی ونگ اور آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سعید آباد بارہ نمبر میں چلنے والے جوئے کے اس اڈے کو فوری طور پر بند کروایا جائے اور مبینہ طور پر ملوث پراپرٹی ڈیلر تھانیدار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *