کراچی پولیس میں تقرریاں اور تبادلے، مختلف افسران نئی ذمہ داریوں پر تعینات
کراچی(بولونیوز)شہر میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے تحت مختلف افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لیاقت آباد وسیم محمد کو ایکٹنگ چارج ڈی ایس پی گلبہار تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی محمد یامین گجر کو ڈی ایس پی ٹریفک کورنگی جبکہ ڈی ایس پی پیر محمد ناصر کو ڈی ایس پی ٹریفک نارتھ ناظم آباد مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈی ایس پی محمد جاوید خان کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن فیروز آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر مٹھل بلبڑی کو تھانہ شرافی گوٹھ کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے۔
دیگر تقرریوں میں رانا تسلیم کو چوکی انچارج سرجانی بھینس کالونی، نعمان شیخ کو چوکی انچارج خدا کی بستی اور احمد کو چوکی انچارج شہید محبوب سرجانی تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں عمیر بالی کو نیو کراچی انڈسٹری ایریا سے تبادلہ کر کے تھانہ سر سید تعینات کیا گیا ہے جبکہ حسن کو تھانہ سر سید سے تبادلہ کر کے تھانہ نیو کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ان تقرریوں اور تبادلوں کا مقصد انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنا ہے۔


