سیکیورٹی واپس لینے پر ایم کیو ایم رہنماؤں کا ردعمل، مصطفیٰ کمال کا سخت موقف

کراچی(بولونیوز)ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کے اقدام کو “ڈرانے کی کوشش” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت کے پاس کوئی اور حربہ ہے تو وہ آزما سکتی ہے۔

وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے سے نہیں رکیں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سندھ حکومت سندھو دیش کے نعرے لگانے والوں کو سیکیورٹی فراہم کرتی ہے، لیکن ایم کیو ایم رہنماؤں سے صرف سوال کرنے پر دھمکایا جا رہا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی میں حصہ لینے والے رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم وہ جماعت ہے جس نے غلط عمل پر اپنا قائد تبدیل کیا، اور اگر کوئی دوسری سیاسی جماعت قائد تبدیل کرنے کی ہمت رکھتی ہے تو اس کا اعلان کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *