سندھ حکومت اور ایم کیو ایم میں سیکیورٹی کے تنازع پر بیان بازی

کراچی(بولونیوز) ترجمان سندھ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کسی وزیر یا رہنما سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی اور جو افراد سیکیورٹی کے مجاز ہیں، ان کے پاس مکمل سیکیورٹی موجود ہے۔ یہ سہولت قانون اور سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایم کیو ایم پھر جھوٹے بیانیے اور منفی پروپیگنڈے پر اتر آئی ہے، اور سیکیورٹی کے حوالے سے ایم کیو ایم کے الزامات محض سیاسی پروپیگنڈا ہیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ حکومت کا سیکیورٹی واپس لینا انہیں ڈرانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے ہم خاموش نہیں ہوں گے اور ہمارے پاس دیگر حربے بھی موجود ہیں۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بھی کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سندھ حکومت سندھو دیش کے نعرے لگانے والوں کو سیکیورٹی دیتی ہے لیکن سوال پوچھنے پر دھمکاتی ہے، اور وفاق صوبے پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *