آج برطانیہ سے ٹکرانے والے طوفان چندرا سے نظام زندگی متاثر ہونے کا خدشہ

لندن(بولونیوز)برطانیہ کو ایک بعد ایک طوفان کا سامنا ہے،آج برطانیہ سے ٹکرانے والا طوفان چندرا اپنے ساتھ تیز ہوائیں اور بارش لے کر آئے گا۔

یہ رواں سال برطانیہ سے ٹکرانے والا تیسرا طوفان ہوگا، طوفان چندرا کے سبب ملک کے بیش تر حصوں میں نظام زندگی متاثر ہونے کا امکان ہے، شمالی آئرلینڈ، جنوب مغربی اور جنوب مشرقی انگلینڈ اور ویلز میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں سے عمارتوں کو نقصان پہنچنے، درختوں کے گرنے اور بجلی جانے کا بھی خدشہ ہے۔

طوفان چندرا کے باعث برطانیہ کے 27 علاقوں میں برف باری کی وارننگ جاری کی گئی ہے، توقع ہے کہ اس طوفان سے ملک بھر میں معمولاتِ زندگی میں خلل پڑ جائے گا۔ یہ وارننگز ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب سال کے آغاز سے ہی برطانیہ کو مسلسل خراب موسمی حالات کا سامنا ہے۔

برطانیہ میں آنے والا اگلا شدید برفانی طوفان (جسے برفانی بم کہا جا رہا ہے) فی گھنٹہ 6 انچ تک برف باری کا سبب بننے جا رہا ہے، جس کا آغاز کل سے متوقع ہے۔ اس دوران مغربی اور شمالی یارکشائر کے بعض علاقوں، خاص طور پر بلند مقامات، موٹی برف کی تہہ سے ڈھک جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *