پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 90 ہزار کی سطح عبور کر گیا
کراچی(بولونیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 1434 پوائنٹس بڑھا، جو ٹریڈنگ کے دوران مزید تیزی کے ساتھ 1800 پوائنٹس تک جا پہنچا۔
تیزی کے اس رجحان کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 90 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا، جو مارکیٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی استحکام سے متعلق مثبت توقعات اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔


