ٹرمپ کا وینزویلا سے متعلق متنازعٰ دعویٰ، امریکی حکام نے وضاحت کر دی

واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے رواں ماہ وینزویلا کے اُس وقت کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کے لیے ایک مخصوص ہتھیار استعمال کیا جسے انہوں نے “ڈسکمبوبولیٹر” کا نام دیا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس مبینہ کارروائی کا مقصد مادورو کو حراست میں لینا تھا۔

تاہم اس بیان کے بعد ایک سینئر امریکی اہلکار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے اس نوعیت کے دعووں سے متعلق مختلف کنفیوزنگ اور غیر واضح ٹولز یا اصطلاحات زیرِ استعمال آتی ہیں، جس سے اس دعوے کی حقیقت مشکوک ہو جاتی ہے۔ اہلکار کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے جس “ڈسکمبوبولیٹر” کا ذکر کیا گیا ہے، اس کے عملی یا عسکری استعمال سے متعلق کوئی مصدقہ تفصیلات موجود نہیں ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک بار پھر امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی کو ہوا دے سکتا ہے، جبکہ ماہرین دفاعی امور کے مطابق اس طرح کے بیانات بین الاقوامی سطح پر غلط فہمیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور وینزویلا کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں اور اس نوعیت کے بیانات سفارتی سطح پر نئے سوالات کو جنم دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *