ملک میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد(بولونیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 10 ہزار 900 روپے کا زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 345 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی، تاہم تازہ ترین عالمی نرخ میں سونے کی قیمت 109 ڈالر کم ہو کر 5097 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 627 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 11 ہزار 428 روپے تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے ملکی صرافہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں اور صارفین کے لیے اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *