معذور کانسٹیبل کو ڈی پی او و ڈی ایس پی ٹریفک کی خصوصی کاوش سے الیکٹرک بائیک فراہم

لودھراں(بولونیوز)ڈی پی او لودھراں اور ڈی ایس پی ٹریفک کے انسان دوست اقدام کے تحت معذور ٹریفک کانسٹیبل سجاد مگسی کو جدید الیکٹرک بائیک تحفے میں دی گئی۔ کانسٹیبل سجاد مگسی ایک ٹانگ کے معذور ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی میں بھرپور لگن اور جذبے کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق معذوری کے باعث کانسٹیبل سجاد مگسی کو گھر سے ڈیوٹی پوائنٹ تک آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اور ڈی ایس پی ٹریفک نے ان کی سہولت اور حوصلہ افزائی کے لیے یہ اقدام کیا تاکہ وہ مزید آسانی اور اعتماد کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔

اس موقع پر پولیس افسران نے کہا کہ سجاد مگسی جیسے محنتی اہلکار محکمہ پولیس کا فخر ہیں اور ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ کانسٹیبل سجاد مگسی نے بھی اس ہمدردانہ اقدام پر ڈی پی او اور ڈی ایس پی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الیکٹرک بائیک ان کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگی۔

عوامی و سماجی حلقوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے دیگر اداروں کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *