شدید برفباری میں پھنسے 3 ہزار سے زائد افراد ریسکیو، سینکڑوں گاڑیاں نکال لی گئیں

پشاور(بولونیوز)حالیہ شدید برفباری کے دوران ریسکیو اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے برف میں پھنسے 3 ہزار 10 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران برف میں پھنسی 942 گاڑیوں کو نکال کر مختلف علاقوں میں ٹریفک بحال کر دی گئی، جبکہ سیکڑوں متاثرہ افراد کو موقع پر ہی فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث بند ہونے والی 60 اہم سڑکوں اور شاہراہوں کو ہیوی مشینری کی مدد سے کلیئر کیا گیا۔ اس بڑے ریسکیو آپریشن میں مجموعی طور پر 535 اہلکاروں اور 190 ریسکیو گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ریسکیو اداروں کے مطابق برفباری کے پیشِ نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادارے الرٹ ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *