اسلامی ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تیار

بیجنگ(بولونیوز)چین نے کہا ہے کہ وہ اسلامی ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزیرِ خارجہ نے اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی) اور اسلامی دنیا کے ساتھ تعلقات کو چین کے لیے سٹریٹجک اہمیت کا حامل قرار دیا۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ چین اسلامی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اقتصادی، تجارتی اور سیاسی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین بین الاقوامی سطح پر اسلامی ممالک کے مسائل اور مفادات کے تحفظ میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *