گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر مقدمہ درج، حفاظتی غفلت اور لاپرواہی کا خدشہ
کراچی(بولونیوز)گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر سیکشن 322، 337-H(I)، 436 اور 427 PPC کے تحت درج کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور یہ مقدمہ سرکار مدعیت میں درج ہوا ہے۔ واقعے میں شدید غفلت اور حفاظتی اقدامات نہ کرنے کا مظاہرہ کیا گیا، جس کے باعث آگ کے دوران صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ لائٹس بند کر دی گئی تھیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کئی گیٹ بھی بند تھے، جس سے صورتحال خراب ہوئی۔ چونکہ تحقیقاتی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی، اس لیے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں تاحال کسی ایک کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا اور واقعے کے بعد پلازہ سیل کر دیا گیا ہے۔


