ناظم آباد میں گتے کی فیکٹری میں آگ، فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا، کولنگ کا عمل جاری

کراچی(بولونیوز) ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی میں واقع گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے سات گاڑیوں اور ایک باؤزر کی مدد سے قابو پا لیا، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوراً سات فائر ٹینڈر اور ایک باؤزر جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے، جنہوں نے گراونڈ فلور پر لگی آگ کو کنٹرول کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلی منزل پر لگی آگ پر بھی فائر فائٹنگ کا عمل جاری رہا۔

آگ فیکٹری کے اندر ذخیرہ شدہ گتے میں لگی تھی، جس کے باعث شعلے تیزی سے پھیل گئے، تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا اور صورتِ حال پر مکمل کنٹرول حاصل کیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *