سویڈن نے افغان مہاجرین پر سخت موقف اختیار کر لیا، ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری

یورپ(بولونیوز)یورپ میں مقیم افغان مہاجرین کی بعض غیرقانونی اورمجرمانہ سرگرمیوں کے باعث سیکیورٹی خدشات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سویڈن نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سویڈن نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجرین سے متعلق مشترکہ اور مؤثر نظام بنایا جائے تاکہ غیر قانونی مہاجرین کی شناخت اور ملک بدری کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔

سویڈن کے وزیر برائے امیگریشن نے واضح کیا کہ جرائم میں ملوث کسی بھی افغان مہاجر کو سویڈش سوسائٹی میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے افراد کو ہر قیمت پر ملک بدر کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے چارٹر فلائٹس کے ذریعے ملک بدری کے اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یورپی ممالک اصولی طور پر غیر قانونی مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر متفق ہیں، جبکہ رواں ہفتے برطانیہ نے بھی منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان گینگ کو ملک بدر کر کے بیلجیم جیل منتقل کر دیا ہے۔

یورپ میں مہاجرین کے نام پر انسانی اسمگلنگ، جنسی تشدد اور منظم جرائم میں ملوث افغان باشندے سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *