پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں کی بدولت کراچی میں امن برقرار

کراچی(بولونیوز) پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں کی بدولت کراچی میں امن قائم ہوا، سب انسپکٹر خمیسو خان چنا، ملازمت کے دوران مجھ پر دھشتگردوں نے دو بار قاتلانہ حملے کیے ان حملوں میں مجھ سمیت دو جوان زخمی ہوئے، خمیسو خان چنا، کراچی سمیت سندھ بھر میں سندھ پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ھے خصوصاً کراچی میں قیام امن کے لیے سندھ پولیس اور رینجرز کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان خیالات کا اظہار سندھ پولیس کے فرض شناس بہادر افسر سب انسپکٹر اور سابق ایس ایچ او تھانہ شیر شاہ خمیسو خان چنا نے ایک خصوصی ملاقات میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لسانی تنظیموں، لیاری گینگ وار کی دھشت گردی، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، بوری بند لاشیں، پولیس اور رینجرز کی مشترکہ بھرپور کارروائیوں کی بدولت امن قائم ہوا، امن قائم کرنے میں ہمارے پولیس افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیں، خمیسو خان چنا نے بتایا کہ بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور 1995 میں بحثیت اے ایس آئی سندھ پولیس میں بھرتی ہوا، کراچی کے کئی تھانوں پر ھیڈ محرر کے طور فرائض بخوبی سر انجام دیے ہیں، اے ایس آئی بننے کے بعد پہلا تھانہ جمشید تھا اس کے بعد بحثیت ھیڈ محرر، پولیس چوکی انچارج اور تھانوں پر رہا ہوں ان میں بلوچ پل، محمود آباد، درخشاں، گلشن اقبال، بوٹ بیسن، سی ویو، چوکی انچارج کلا کوٹ، ابراہیم حیدری، گلستان جوہر، سچل پہلوان گوٹھ، پی آئی بی، مبینہ ٹاؤن، برگیڈ، عزیز بھٹی اور سرجانی شامل ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیوٹی کے دوران مجھ پر دھشتگردوں نے دو بار قاتلانہ حملے کیے ان حملوں میں مجھ سمیت دو جوان زخمی ہوئے، دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر ہینڈ گرنیڈ سے حملے کیے، بہترین کارکردگی پر اب تک بہت سارے ایوارڈ شیلڈ کیش پرائز اور تعریفی اسناد مل چکی ہیں یہ اعزازات ڈی آئی جی، ایس ایس پی نے دیے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بحیثیت چوکی انچارج عباس ٹاؤن چوکی، گلستان جوہر چوکی، اشرف المدارس چوکی، سبزی منڈی چوکی میں بھی رہا ہوں، میری سب انسپکٹر کی پروموشن ہونے پر دوست واحباب نے خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دیں، 17 اگست 2025 کو ایس ایچ او شیر شاہ تعنیات کیا گیا اس دوران اپنی ڈیوٹی ایمان داری سے ادا کی، دوران سروس غریب بے قصور لوگوں کی مدد کی، تفتیش کے بعد ان افراد کو آزاد کیا جو بے قصور پاۓ گۓ جو بہت بڑی نیکی ھے، خمیسو خان چنا کا کہنا ہے کہ زندگی میں ہر موڑ پر نیکیاں اور اللہ پاک کی مخلوق کی خدمت کرنی چائیے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *