بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا

نئی دہلی(بولونیوز)نئی دہلی کی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ کے ایم سی کے مطابق عدالت نے آسیہ اندرابی کے علاوہ حریت رہنما فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی مجرم قرار دیا ہے۔

کے ایم سی کے مطابق یہ مقدمہ بدنام زمانہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت میں چلا، جس میں حریت پسند کشمیری خواتین کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ عدالت کی جانب سے سزائیں 17 جنوری کو سنائی جائیں گی۔

کے ایم سی کے مطابق سیاسی مقدمے میں آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آسیہ اندرابی کے شوہر عاشق حسین تین دہائیوں سے بھارت میں جھوٹے مقدمات میں قید ہیں۔

کے ایم سی نے اس اقدام کو سیاسی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *