وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جیل ریفارمز، کئی جیل سپرنٹنڈنٹس اور افسران کے تقرر و تبادلے
لاہور(بولونیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اس سلسلے میں حق نواز کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل اشتیاق احمد گِل کو معطل کر کے انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ دیگر اہم تعیناتیاں درج ذیل ہیں:
عبدالغفور انجم سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد
ساجد بیگ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی
ٹیپو سلطان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین
سہیل نبی گِل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں
آفتاب احمد سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی
عمران نوید اشرف ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ
غلام محی الدین سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد
ثاقب الٰہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد
یاسر حسن ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ
مشتاق احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد
سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔


