گلشن معمار میں 17سالہ لڑکی سے زیادتی کرنیوالا بااثر شخص گرفتار ہوگیا
کراچی(بولونیوز)گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے بااثر شخص شہائی سردار کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کے معاملے پر پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام نے بتایا گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں مرکزی ملزم شہائی سردار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔


