گلشن معمار میں سترہ سالہ لڑکی سے زیادتی،ایس ایچ اوکی معطلی کے احکامات جاری

کراچی(بولونیوز)گلشن معمارمیں سترہ سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا-ایف آئی آر کے عدم اندراج اور تاخیر کی شکایت پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایچ او گلشن معمار کی معطلی اور عہدے میں تنزلی کے احکامات جاری کردیئے۔

ایس ایس پی ویسٹ سےواقعہ سےمتعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی-واضح رہےکہ متاثرہ لڑکی اوراسکے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی میں پس و پیش و تاخیری حربوں پر جامع انکوائری اور تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ کی ایس ایس پی ویسٹ کو ہدایات کی گئی ہے کہ زیادتی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *