کراچی اور لاہور کی فضائی حدود 14 اور 15 جنوری کو عارضی طور پر بند
کراچی(بولونیوز)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ 14 اور 15 جنوری کو کراچی اور لاہور کی فضائی حدود کے بعض راستے عارضی طور پر بند رہیں گے۔
نوٹم کے مطابق، کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان بعض فضائی راستوں کی عارضی بندش آپریشنل وجوہات کی بنا پر کی جا رہی ہے۔
اس دوران بندش کا دورانیہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہوگا۔
پی سی اے اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی فلائٹس کے شیڈول کی تصدیق متعلقہ ایئرلائنز سے ضرور کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔


