پی ٹی آئی چیئرمین گوہر کا بیان: سہیل آفریدی 9 مئی کے کیس میں نامزد نہیں
راولپنڈی(بولونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیس میں سہیل آفریدی نامزد نہیں ہیں اور فارنزک رپورٹ میں جو ویڈیو سامنے آئی، اس کے متعلق واضح نہیں کہ وہ کس جگہ کی ہے۔
گوہر نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ سے یہ موقف رکھتے ہیں کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہونا چاہیے تاکہ حالات نارمل ہوں۔ ہر ہفتے ملاقات کے لیے آتے ہیں، لیکن انتظار کے بعد واپس چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں کہا کہ ملاقات نہ کرانا اچھا عمل نہیں ہے اور یہ نہیں معلوم کہ کس نے انہیں ایسا کرنے کی ہدایت دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی ہے اور وہ پارٹی کے اندر کے معاملات باہر نہیں آنا چاہتے۔
گوہر نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں چیئرمین کا عہدہ دیا ہے اور یہ ایک امانت ہے، پارٹی کا قلم ان کے پاس ہے لیکن اختیار بانی چیئرمین کے پاس ہے۔


