پی ٹی آئی نے کمٹمنٹس تبدیل کیے، پیشگی اجازت کے باوجود روٹس استعمال کیے
کراچی(بولونیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پہلے کیے گئے اپنے کمٹمنٹس تبدیل کر دیے۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کا فیصلہ تھا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ کیا جائے اور مقامی قیادت سے بھی بات کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی بات چیت میں طے پایا تھا کہ کچھ مخصوص علاقوں میں پی ٹی آئی نہیں جائے گی کیونکہ سیکیورٹی خطرات موجود تھے، تاہم پارٹی نے ان علاقوں میں جانا جاری رکھا۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی پیشگی اجازت بھی دی گئی تھی، مگر اس کے باوجود انہوں نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا، جس سے حکومت کی مہمان نوازی اور پیشگی انتظامات پر سوالات اٹھ گئے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ سندھ حکومت نے سیکیورٹی اور سہولیات کی مکمل یقین دہانی کروائی، لیکن پی ٹی آئی نے روٹس اور کمٹمنٹس میں تبدیلی کر کے انتظامیہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کی۔


