پیکا ایکٹ میں گرفتار صحافی اسلم شاہ کو ضمانت مل گئی
کراچی(بولونیوز)پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی اور کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اسلم شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے صحافی اسلم شاہ کو 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
اسلم شاہ پر واٹر کارپوریشن کے ایک افسر کی شکایت پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس واقعے پر کراچی پریس کلب، کے یو جے دستور، پی ایف یو جے دستور اور دیگر صحافتی تنظیموں نے شدید مذمت کی تھی۔
صحافیوں کی تنظیموں کے مطالبے اور دیگر صحافیوں کی کوششوں کے بعد، سیکریٹری پریس کلب اسلم خان سمیت دیگر صحافیوں نے جیل میں ان سے ملاقات کی اور ان کی رہائی کے لیے حمایت کا اعلان کیا۔


