تیسرے ٹی 20 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی

دمبولا(بولونیوز) تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے ہرادیا، جس کے بعد تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور اسے 12 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

کپتان دسُن شناکا نے 34 اور کوشال مینڈس نے 30 رنز اسکور کیے۔ جنتھ لیانگے اور دننجایا ڈی سلوا نے 22، 22 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے و سیم جونیئر نے 3 جبکہ محمد نواز، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان مقررہ 12 اوورز میں 8 وکٹ پر 146 رنز ہی بنا سکی۔

سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا جب کہ دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *