باغ جناح میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پرتشدد کی مذمت
کراچی(بولونیوز)کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے باغ جناح اور دوسرے علاقوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سےکوریج میں مصروف صحافیوں پرحملوں اورتشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ایک بیان میں کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اپنے کارکنوں کو کوریج کرنے والے میڈیا پرسن پر تشدد کا فوری نوٹس لے انھوں نے کہا کہ باغ جناح مزارقائد کےبالکل سامنے پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے آج ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر دھاوا بول دیا، رپورٹر صولت جعفری خاتون رپورٹرحمنہ نثار کیمرا مین عدنان شیخ ڈرائیور رضوان ۔ انجینئر جبران ہاشمی زخمی ہیں جبکہ ڈی ایس این جی کے شیشے توڑدیئے جو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت اقدام ہے انہوں نے کہا کہ آج ٹی وی کی ٹیم اپنے فرائض منصبی کے دوران باغ جناح گراونڈ میں ہونے والے جلسہ کی کوریج کے لیے موجود تھی ، مشتعل کارکنوں نے ڈی ایس این جی کے شیشے توڑ دیئے، شدید پتھراو سے رپورٹرز اور کیمرامین زخمی ہوئےاس طرح کےگھناونےاقدامات کی کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی انھوں نےمزید کہا کہ جب بھی پی ٹی آئی کے جلسے جلوس ھوتے ہیں صحافیوں پر تشدد کیا جاتا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس اپنے ساتھیوں سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔


