گجرات میں جنگلی بندروں کی یلغار، شہریوں میں خوف و ہراس

بھارت(بولونیوز)ریاست گجرات کے مختلف شہروں میں جنگلی بندروں کی بڑھتی ہوئی یلغار نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ شہری علاقوں میں بندر چھتوں پر دوڑتے، بجلی کی تاروں پر پھلانگتے اور سامان چرا کر فرار ہوتے نظر آئے، جس کی فوٹیجز بھی منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔

مقامی افراد نے بتایا کہ بندروں کی سرگرمیوں کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہوئی ہے اور بچوں و بزرگوں کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچنے اور شارٹ سرکٹ کے واقعات کے خدشات بھی ظاہر کیے ہیں۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے محکمہ جنگلات اور بلدیاتی ادارے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کر رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں نگرانی اور حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *