پنجاب میں اسٹیج ڈراموں کی سخت نگرانی، 106 پنجابی گانوں پر پابندی عائد

لاہور(بولونیوز)پنجاب میں اسٹیج ڈراموں کے معیار کو بہتر بنانے اور فیملی تھیٹر کے فروغ کے لیے سخت نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے تھیٹر پر پیش کیے جانے والے 106 پنجابی گانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پنجاب آرٹس کونسل اور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے مطابق یہ اقدام اسٹیج ڈراموں کو مہذب اور معیاری تفریح بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جن گانوں پر پابندی لگائی گئی ہے، ان کی تفصیلی فہرست لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام تھیٹرز کو ارسال کر دی گئی ہے۔

محکمہ اطلاعات کے مطابق اسٹیج مانیٹرنگ ٹیموں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ان 106 ممنوعہ گانوں کو کسی بھی اسٹیج ڈرامے میں پیش کرنے یا سنسر کرنے کی اجازت نہ دیں، اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھیٹر انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سرکاری مؤقف کے مطابق اس فیصلے کا بنیادی مقصد تھیٹر کو ایک مہذب، معیاری اور خاندانی تفریح کا ذریعہ بنانا ہے تاکہ ناظرین کو بہتر اور مثبت مواد فراہم کیا جا سکے اور اسٹیج ڈراموں کا مجموعی معیار بلند ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *